سری لنکا کا سات ممالک کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

کھٹمنڈو۔30نومبر (اے پی پی):سری لنکا نے بھارت سمیت سات ممالک کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کی جانب سے فری ویزے جاری کرنے کا فیصلہ ملک کے سیاحتی سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے کیا گیا ہے، آزمائشی بنیاد پر فری سیاحتی ویزوں کا اجرا 31 مارچ 2024 سے 30 دن کے لیے کیا جائے …

کھٹمنڈو۔30نومبر (اے پی پی):سری لنکا نے بھارت سمیت سات ممالک کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کی جانب سے فری ویزے جاری کرنے کا فیصلہ ملک کے سیاحتی سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے کیا گیا ہے، آزمائشی بنیاد پر فری سیاحتی ویزوں کا اجرا 31 مارچ 2024 سے 30 دن کے لیے کیا جائے گا،سیاحوں کو اس ویزے پر 30 دن سری لنکا میں رہنے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے اکتوبر میں سری لنکا کی کابینہ نے بھارت، چین، روس، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کا فیصلہ کیا تھا۔

اکتوبر میں سری لنکا جانے والے بھارتی سیاحوں کی تعداد 28 ہزار اور روسی سیاحوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار تھی۔سری لنکا میں سیاحت کو اس وقت ٹھیس پہنچی جب 2019 میں ایسٹر بم دھماکوں میں 11 بھارتی شہریوں سمیت 270 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔