سری لنکا کے رنجن مدوگالے پاک ، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز میں میچ ریفری ہوں گے

دبئی۔16جنوری (اے پی پی):آئی سی سی کی جانب سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےلیے آفیشلز کا اعلان کیا جا چکا ہے جس کے مطابق ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا ابتدئی میچ 17 جنوری سے شروع ہو گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے سری لنکا کے رنجن مدوگالے کو …

دبئی۔16جنوری (اے پی پی):آئی سی سی کی جانب سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےلیے آفیشلز کا اعلان کیا جا چکا ہے جس کے مطابق ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا ابتدئی میچ 17 جنوری سے شروع ہو گا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے سری لنکا کے رنجن مدوگالے کو آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

اسی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری کے دورانیے میں ملتان میں کھیلے جائیں گے۔