سری لنکا کے صدر سےسمندری طوفان سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، پاکستان سری لنکا کی اس آفت سے بحالی کے لئے ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈیسنائیکا سےسمندری طوفان سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دوست سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈیسنائیکا نے انہیں ٹیلیفون …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈیسنائیکا سےسمندری طوفان سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دوست سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈیسنائیکا نے انہیں ٹیلیفون کیا، میں نے ان سے سری لنکا میں سمندری طوفان ڈِٹواہ سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے ہلاک ہونے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور مشکل حالات میں سری لنکا کے حکام اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت اور جرات مندانہ کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پڑوسی اور برادر ملک کے طور پر ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری طور پر ضروری انسانی امداد روانہ کر رہا ہے اور سری لنکا کی اس آفت سے بحالی کے لئے ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

 

مزید خبریں