اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے پاکستان میں اپنے کرکٹ دورہ کو ثابت قدمی سے جاری رکھنے کے اعتراف میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظور کردہ قراردادیں ہمارے قومی اتحاد اور پاکستان کی سالمیت کے لئے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے دونوں ایوانوں کے فیصلوں کو …
سری لنکا کے کرکٹ دورہ کو ثابت قدمی سے جاری رکھنے کے اعتراف میں دونوں ایوانوں کی قراردادیں قومی اتحاد اور پاکستان کی سالمیت کیلئے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں، محسن نقوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے پاکستان میں اپنے کرکٹ دورہ کو ثابت قدمی سے جاری رکھنے کے اعتراف میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظور کردہ قراردادیں ہمارے قومی اتحاد اور پاکستان کی سالمیت کے لئے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے دونوں ایوانوں کے فیصلوں کو سراہا جس میں سری لنکا کے پاکستان میں اپنے کرکٹ دورے کو ثابت قدمی سے جاری رکھنے کا اعتراف کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم استحکام کو برقرار رکھنے، شراکت داری کو گہرا کرنے اور اپنے لوگوں کے اجتماعی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔








