سعودی امریکی سربراہی اجلاس کے نتائج میں امن کے لیے حوصلہ افزا اشارے ہیں، لبنان

بیر وت ۔22نومبر (اے پی پی):لبنانی صدر جوزف عون نے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سعودی- امریکی سربراہی اجلاس کے نتائج کو اس طرح بیان کیا کہ اس میں امن کے راستے کے آغاز کے لیے حوصلہ افزا اشارے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں شامل ہونے میں لبنان پیچھے نہیں رہے گا۔العربیہ کے مطابق لبنان …

بیر وت ۔22نومبر (اے پی پی):لبنانی صدر جوزف عون نے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سعودی- امریکی سربراہی اجلاس کے نتائج کو اس طرح بیان کیا کہ اس میں امن کے راستے کے آغاز کے لیے حوصلہ افزا اشارے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں شامل ہونے میں لبنان پیچھے نہیں رہے گا۔العربیہ کے مطابق لبنان نے حال ہی میں سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری کے اشارے دیکھے ہیں کیونکہ ایک اعلیٰ سعودی عہدیدار نے رائٹرز کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ لبنان نے سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کو روکنے میں قابلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

سعودی عہدیدار نے کہا لبنانی حکومت کی طرف سے اسے خطرے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہونے سے روکنے کی کوششیں دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا باعث بنیں گی۔ اسی تناظر میں ریاض لبنانی حکومت اور جمہوریہ کے صدور کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

اعلیٰ سعودی عہدیدار نے لبنان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی تصدیق کی اور لبنان کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔