سعودی تعلیمات کی روشنی میں عازمینِ حج کے لیے عمر کی حد میں نرمی، 15 سال کی پابندی ختم

سعودی تعلیمات کی روشنی میں عازمینِ حج کے لیے عمر کی حد میں نرمی، 15 سال کی پابندی ختم

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین تعلیمات کی روشنی میں پاکستان حج مشن نے ایک اہم وضاحتی مراسلہ جاری کیا ہے، جس کے تحت 15 سال سے کم عمر عازمینِ حج پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ترجمان مذہبی امور محمد عمر بٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، نئے سعودی حکمنامے کے بعد اب 12 سال سے زائد عمر کے عازمینِ حج بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو سکیں گے۔

بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ 15 سال کی عمر والی مجوزہ پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور 12 سال کی عمر کی حد والی سابقہ پالیسی ہی برقرار رہے گی۔ اس فیصلے سے ان ہزاروں خاندانوں کو ریلیف ملے گا جو اپنے بچوں کے ہمراہ سفرِ حج کی تیاری کر رہے ہیں۔