سعودی خاتون ڈاکٹر دنیا کے با اثر افراد کی فہرست میں شامل

ریاض۔23نومبر (اے پی پی):سعودی خاتون ڈاکٹر سامیہ احمد المحمادی کو عالمی ادارے وائیٹ پیج انٹرنیشنل کی جانب سے سال 2025 کے شعبہ صحت کے حوالے سے با اثر عالمی افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق یہ عالمی اعزاز ڈاکٹر سمیہ احمد المحمادی کی شاندار پیشہ ورانہ جد و جہد اور ان کی قائدانہ خدمات کا اعتراف ہے۔ جدہ محکمہ صحت میں ان کی جانب سے …

ریاض۔23نومبر (اے پی پی):سعودی خاتون ڈاکٹر سامیہ احمد المحمادی کو عالمی ادارے وائیٹ پیج انٹرنیشنل کی جانب سے سال 2025 کے شعبہ صحت کے حوالے سے با اثر عالمی افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق یہ عالمی اعزاز ڈاکٹر سمیہ احمد المحمادی کی شاندار پیشہ ورانہ جد و جہد اور ان کی قائدانہ خدمات کا اعتراف ہے۔

جدہ محکمہ صحت میں ان کی جانب سے پیش کی گئی سٹریٹجک صحت اقدامات کی قیادت، جس کے ذریعے انہوں نے سعودی خواتین کی قیادت کا ایک مثالی نمونہ پیش کیا، ایسی قیادت جو جدت، مؤثریت اور صحت کے شعبے میں کارکردگی کے اعلیٰ معیارات کو فروغ دیتی ہے۔بین الاقوامی سرٹیفکیٹ میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں، گہرے اثرات اور سرحدوں سے ماورا قائدانہ وژن کی بھرپور تعریف کی گئی ہے اور اسے ایک ایسے پیشہ ورانہ سفر کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

یہ کامیابی سعودی عرب کی اس وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جو وژن 2030 کے تحت خواتین کے اختیارات میں اضافے پر مرکوز ہے۔اس وژن کے نتیجے میں سعودی خواتین نے مختلف ترقی یافتہ شعبوں میں شاندار مقام حاصل کیا ہے، خاص طور پر صحت کے شعبے میں، جہاں وہ فیصلہ سازی، تحقیق اور انتظامی قیادت کے اہم مناصب تک پہنچ رہی ہیں۔

اس کامیابی کے موقع پر ڈاکٹر سامیہ المحمادی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، جو اس وژن اور تبدیلی کے معمار ہیں، کے لئے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے جن کے تعاون اور اعتماد نے سعودی خواتین کو عالمی سطح پر نمایاں مقام تک پہنچنے کے قابل بنایا۔

مزید خبریں