کراچی ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں مندی کا رجحان رہا۔ بدھ کو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں بالترتیب 8 پیسے اور 9 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت …
سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں کمی
کراچی ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں مندی کا رجحان رہا۔ بدھ کو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں بالترتیب 8 پیسے اور 9 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 28.11 روپے سے کم ہو کر 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.45 روپے سے کم ہو کر 26.38 روپے رہ گئی۔









