اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات روز بروز مستحکم ہو رہے ہیں ،سعودی حکومت نے پاکستان میں یتامیٰ اور مساکین کی امداد کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ، یتیم ولاوارث بچوں کی تعلیم و تربیت، کفالت اور انہیں کارآمد شہری بنانا بڑی نیکی ہے ، عالم اسلام کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، …
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا ”عالمی یوم یتامیٰ “ کے سلسلے میں یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات روز بروز مستحکم ہو رہے ہیں ،سعودی حکومت نے پاکستان میں یتامیٰ اور مساکین کی امداد کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ، یتیم ولاوارث بچوں کی تعلیم و تربیت، کفالت اور انہیں کارآمد شہری بنانا بڑی نیکی ہے ، عالم اسلام کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد کی قوت سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن (آئی آئی آر او) کے زیر اہتمام ”عالمی یوم یتامیٰ “ کے سلسلے میں دارِعلی بن ابی طالب ؓ میںزیر تعلیم یتیم بچوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرسعودی ملٹری اتاشی عبداللہ الکثیری ،چیئرمین قمر جہاں فاو¿نڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر،ڈائریکٹرجنرل آئی آئی آر او سعد مسعود الحارثی ،ڈاکٹرخالد العثمانی ،مولانا اسد عبید،صوبائی وزیرپنجاب راجہ راشد حفیظ ،ای ڈی ”پمز“ڈاکٹر امجد ،سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان،شیخ متعب الجدلعی ،جاوید بٹ، قاری یوسف شکیل کیانی ، وسیم کیانی و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یتیم و لاوارث بچوں کی سرپرستی دنیا و آخرت سنوارنے کا ذریعہ ہے،سعودی حکومت ،رابطہ عالم اسلامی اورآئی آئی آر اوکی زیر نگرانی یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ لائق تحسین ہے ،یتیموں کے سروں پر دست شفقت رکھنے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں۔ سعد مسعود الحارثی نے کہا کہ سعودی حکومت کے تعاون سے ہمارا ادارہ یتیم بچوں کی پرورش کرکے ایک بہت بڑا فریضہ ادا کر رہا ہے ۔دیگر اداروں اور افراد کو بھی اس ادارے کی تقلید کرنی چاہئے ۔اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے بچے آج مختلف اداروں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ ملک و ملت کی خدمت کر رہے ہیں ۔








