سعودی عرب،ایئرپورٹ پر غیر قانونی ٹیکسی چلانے والے 635 افراد گرفتار

134
Saudi Arabia

ریاض۔9اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے مختلف ہوائی اڈوں پر مسافروں کو غیر قانونی طور پر ٹیکسی خدمات فراہم کرنے والے 635 افراد گرفتارکر لئے ۔سبق ویب سائٹ نے سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ غیر قانونی ٹیکسیوں کے خلاف مہم وزارت داخلہ کے تعاون سے چلائی گئی ۔

اتھارٹی نے کہا کہ ایئرپورٹ میں ٹیکسی سروس فراہم کرنے والے اجازت یافتہ ادارے موجود ہیں،صرف یہی ادارے مسافروں کو خدمات فراہم کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں اجازت کے بغیر سواری اٹھانا منع ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار ریال جرمانے کے علاوہ گاڑی ضبط کی جائے گی،مسافر ایئرپورٹ میں صرف اجازت یافتہ اداروں کی خدمات حاصل کریں۔