ریاض۔11فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ نے کریانہ سٹورز اور مرکزی مارکیٹوں میں تمباکو مصنوعات اور انرجی ڈرنکس کی فروخت سے متعلق ضوابط جاری کر دیئے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ نے کہا ہے کہ جہاں تمباکو مصنوعات کی فروخت کی اجازت ہے ان کے لئے لازمی ہے کہ وہ مقررہ ضوابط کی پابندی کریں۔فروخت کی جانے والی تمباکو مصنوعات …
سعودی عرب،تمباکو مصنوعات اور انرجی ڈرنکس کی فروخت سے متعلق ضوابط جاری

مزید خبریں
ریاض۔11فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ نے کریانہ سٹورز اور مرکزی مارکیٹوں میں تمباکو مصنوعات اور انرجی ڈرنکس کی فروخت سے متعلق ضوابط جاری کر دیئے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ نے کہا ہے کہ جہاں تمباکو مصنوعات کی فروخت کی اجازت ہے ان کے لئے لازمی ہے کہ وہ مقررہ ضوابط کی پابندی کریں۔فروخت کی جانے والی تمباکو مصنوعات فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ معیار کے مطابق ہوں۔
علاوہ ازیں تمباکو مصنوعات کو شو کیس میں نہ رکھا گیا ہو ایسی الماری میں رکھا جائے جن پر صارفین کی نگاہ نہ پڑے۔ ضوابط کے مطابق 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو کسی قسم کی تمباکو مصنوعات فروخت نہیں کی جا سکتیں۔ دکان میں واضح مقام پر انتباہی بورڈ لگایا جائے جس میں تمباکو نوشی کے نقصانات درج ہوں۔ مقررہ عمر سے کم افراد کو تمباکو مصنوعات فروخت کرنا منع ہے، بھی تحریر کیا گیا ہو۔ تمباکو کی فروخت کے لیے اشتہاری مہم بھی نہیں چلائی جا سکتی۔ دکان یا مارکیٹ کے کارکن دکان کے اندر تمباکو نوشی نہیں کر سکتے۔
وزارت نے انرجی ڈرنکس کی فروخت سے متعلق بھی ضوابط جاری کئے ہیں جن کے مطابق انرجی ڈرنکس کو دیگر مشروبات کے ساتھ نہیں رکھا جا سکتا۔ جہاں انرجی ڈرنکس رکھے گئے ہیں وہاں انتباہی نوٹس لگایا جائے جس پر انرجی ڈرنگ کے حوالے سے معلومات بیان کی گئی ہوں۔علاوہ ازیں یہ بھی درج کیا جائے کہ انرجی ڈرنکس 16 سال سے کم عمر افراد کو فروخت نہیں کی جائے گی۔








