سعودی عرب،ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت کا اعلان

ریاض۔5اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے غیرادا شدہ ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان میں دی جانے والی رعایت ایسے افراد کےلیے ہو گی جن کے چالان 18 اپریل 2024 سے قبل تک درج کیے گئے ہوں گے۔ وزارت داخلہ کی …

ریاض۔5اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے غیرادا شدہ ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان میں دی جانے والی رعایت ایسے افراد کےلیے ہو گی جن کے چالان 18 اپریل 2024 سے قبل تک درج کیے گئے ہوں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سےمزید کہا گیا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پرعائد کیے جانے والے چالان میں دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مہلت 6 ماہ تک جاری رہے گی جس کا آغاز 18 اپریل سے کیا جائے گا۔

چالان کی ادائیگی کے لیے دو طریقے وضع کئے گئے ہیں جن کے تحت 50 فیصد رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ متاثرہ شخص اگر چاہے تو وہ تمام چالان کی رقم یکمشت ادا کردے یا ہر چالان کی ادائیگی الگ الگ بھی کی جاسکتی ہے۔

 

مزید خبریں