ریاض۔22نومبر (اے پی پی):وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ریاض کے السویدی پارک میں عالمی ہم آہنگی دوم اقدام کے تحت شروع ہونے والی رنگا رنگ تقریبات کے سلسلے میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق مملکت میں مقیم کمیونٹیز ہم آہنگی اقدام کے تحت تقریبات کا آغاز رواں ماہ کے شروع میں بھارتی ویک سے …
سعودی عرب، عالمی ہم آہنگی دوم کے تحت شامی ویک ختم ، یمنی ہفتہ آج سے شروع ہوگا

مزید خبریں
ریاض۔22نومبر (اے پی پی):وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ریاض کے السویدی پارک میں عالمی ہم آہنگی دوم اقدام کے تحت شروع ہونے والی رنگا رنگ تقریبات کے سلسلے میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق مملکت میں مقیم کمیونٹیز ہم آہنگی اقدام کے تحت تقریبات کا آغاز رواں ماہ کے شروع میں بھارتی ویک سے کیا گیا۔بعدازاں بنگلہ دیشی ہفتہ کے تحت رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے ۔ شامی ویک کی تقریبات تین روز جاری رہنے کے بعدگزشتہ روز اختتام پذیر ہوئیں ۔ایام الشام کے عنوان سے ہونے والی تقریبات میں اردن ، شام ، فلسطین اور لبنان کے فنکاروں نے مشترکہ طور پر شرکت کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
شامی ہفتے کے عنوان سے ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں موسیقی کی محافل اور ثقافتی پروگرامز سے زائرین کو لطف اندوز کیا گیا جبکہ علاقائی ثقافتی پکوانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے۔زائرین کی دلچسپی کے لیے تین دنوں تک 30 سے زائد رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے گئے جن میں ثقافتی شوز ، بچوں کے لیے تفریحی پروگرام ، فیشن شو اور سرکس کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ا ٓج ہفتے سے یمنی ثقافتی ویک کا آغاز کیا جائے گا جس میں یمنی کمیونٹی اپنی علاقائی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے مختلف شوز پیش کرے گی۔








