ریاض۔29دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں جاری کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹول 2025 کے فالکنری مقابلوں کے پہلے 7 کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو گئے ہیں۔اردو نیوز کے مطابق ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں سعودی فالکنز کلب کے تحت ہونے والے یہ مقابلے 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گے، بازوں کی شرکت کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا فیسٹول ہے،ان مقابلوں میں مقامی افراد کے علاوہ …
سعودی عرب، فالکنری فیسٹول 2025 میں پہلے 7 کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل

مزید خبریں
ریاض۔29دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں جاری کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹول 2025 کے فالکنری مقابلوں کے پہلے 7 کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو گئے ہیں۔اردو نیوز کے مطابق ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں سعودی فالکنز کلب کے تحت ہونے والے یہ مقابلے 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گے، بازوں کی شرکت کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا فیسٹول ہے،ان مقابلوں میں مقامی افراد کے علاوہ فالکنری کے بین الاقوامی شائقین بھی حصہ لے رہے ہیں۔چوتھے دن سات راؤنڈز میں 227 بازوں نے حصہ لیا جبکہ تیسرے دن ہونے والے مقابلوں میں صرف مقامی افراد ہی شریک ہوئے جن میں 315 بازوں نے 7 راؤنڈز پر مبنی 6 کیٹیگریز میں حصہ لیا۔
اس سال کے فیسٹول میں مقابلوں کے 139 راؤنڈز ہوں گے جن میں 1012 انعامات رکھے گئے ہیں جن کی مالیت 38 ملین سعودی ریال سے بھی زیادہ ہے۔یہ فیسٹول سعودی عرب کے فالکنری کے ورثے کو دنیا کے سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جسے یونیسکو کی ’انٹینجیبل کلچرل ہیرٹج آف ہیومینٹی ان 2010 کی نمائندہ فہرست میں بھی درج کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یہ ایونٹ سعودی عرب کی فالکنز اور فالکنرز کے لیے عالمی مقام کے طور پر حیثیت کو بھی تقویت دے رہا ہے۔ان مقابلوں کی دو بڑی کیٹگریز ہوں گی، ایک کیٹگری میں الموح ریس ہے جو 400 میٹر تک کی ہوتی ہے جبکہ دوسری کیٹگری کو المزاین کہتے ہیں جس کا ایک اور نام ’مقابلۂ حُسن‘ بھی ہے۔
یہ ایونٹ اپنی عالمی شہرت میں دن بہ دن تقویت حاصل کر رہا ہے۔ بازوں کی سب سے زیادہ تعداد میں شرکت کے لحاظ سے یہ ایونٹ پہلے ہی تین گِنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر چکا ہے۔اس برس کے فیسٹیول میں بچوں، نوجوانوں، سکولوں اور خواتین کے لیے خصوصی راؤنڈز کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد پائیدار فالکنری اور کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔یہ فیسٹول 10 جنوری تک جاری رہے گا۔








