ریاض ۔4فروری (اے پی پی):مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم میں رکھے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے قرآن کریم کے نسخے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قرآن کریم 700 صفحات پرمشتمل ہے اس کا حجم (312 × 220) سینٹی میٹرہے۔قرآن کے اس نسخے کو دسویں صدی ہجری کے …
سعودی عرب، قرآن میوزیم میں دنیا کا سب سے بڑا نسخہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

مزید خبریں
ریاض ۔4فروری (اے پی پی):مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم میں رکھے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے قرآن کریم کے نسخے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قرآن کریم 700 صفحات پرمشتمل ہے اس کا حجم (312 × 220) سینٹی میٹرہے۔قرآن کے اس نسخے کو دسویں صدی ہجری کے قرآن کریم کے بڑے نسخے کے طور بنایا گیا ہے جس کا اصل حجم (45 × 30) سینٹی میٹر ہے۔
سورتوں کو خلط ثلث جبکہ سورۃ الفاتحہ کو خطِ النسخ میں لکھا گیا۔قرآن کریم کا یہ نسخہ عربی فنِ خطاطی، گلڈنگ اور بائنڈنگ کی ایک منفرد مثال ہے جس میں اسلامی طرز کی خصوصیات اور سجاوٹ نمایاں ہے۔
قابل ذکر یہ بات ہے کہ قرآن کے قدیم نسخے کو سال ہجری 1300 بمطابق 1883 عیسوی میں وقف کیا گیا تھا جو اب تک شاہ عبدالعزیز کمپلیکس اوقاف لائبریری میں محفوظ ہے۔
مکہ مکرمہ کے معروف حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں ’قرآن میوزیم‘ میں عہدِ رفتہ کے نادر و نایاب قرآنی نسخے موجود ہیں۔








