جدہ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقروض نادار قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کردیا۔ سعودی اخبار کے مطابق یوم وطنی کے پر مسرت موقع پر خادم حرمین شریفین نے مقروض نادار قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کردیا تاہم اس فرمان کا فوجی جرائم کے قیدیوں کو ئی فائدہ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان نے رہائی کا مذکورہ فیصلہ …
سعودی عرب، مقروض قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان
جدہ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقروض نادار قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کردیا۔ سعودی اخبار کے مطابق یوم وطنی کے پر مسرت موقع پر خادم حرمین شریفین نے مقروض نادار قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کردیا تاہم اس فرمان کا فوجی جرائم کے قیدیوں کو ئی فائدہ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان نے رہائی کا مذکورہ فیصلہ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر کیا ہے۔









