ریاض۔26دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ پوسٹ نے الفاو شہر میں دریافت ہونے والے آثارِ قدیمہ کے یونیسکو کے عالمی ورثے کی سائٹ پر رجسٹر ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر تین ریال کے یادگاری ٹکٹ جاری کر دیئے۔ اردو نیوز کے مطابق محکمہ پوسٹ نے کہا ہے کہ یادگاری ٹکٹ اہم قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کو یادگار بنانے اور ان کے اعزاز میں جاری کی جاتی …
سعودی عرب ، الفاو کے یونیسکو کے عالمی ورثے کی سائٹ پر رجسٹر ڈہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر یاد گاری ٹکٹ کا اجرا
ریاض۔26دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ پوسٹ نے الفاو شہر میں دریافت ہونے والے آثارِ قدیمہ کے یونیسکو کے عالمی ورثے کی سائٹ پر رجسٹر ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر تین ریال کے یادگاری ٹکٹ جاری کر دیئے۔ اردو نیوز کے مطابق محکمہ پوسٹ نے کہا ہے کہ یادگاری ٹکٹ اہم قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کو یادگار بنانے اور ان کے اعزاز میں جاری کی جاتی ہیں۔ ان کا مقصد سعودی تاریخ کے کلیدی ابواب کو نمایاں کرنا ہوتا ہے۔ ان ٹکٹوں کو میراث کے شوقین افراد جمع کرتے ہیں، کچھ ان سے تاریخ کے اہم نکات پر توجہ کرتے ہیں جبکہ کچھ ان پر تحقیق کرتے ہیں۔ یونیسکو نے الفاو شہر کی سائٹ کو گزشتہ سال باضابطہ طور پر رجسٹر کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ سائٹ جزیرہ نما عرب کے قدیم تجارتی راہوں کا ایک سٹریٹجک مقام تھا۔ لیکن پانچویں صدی میں اسے اچانک ترک کر دیا گیا۔ اس مقام پر آثارِ قدیمہ کی باقیات سے مکمل طور پر تاحال پردہ نہیں اٹھایا گیا۔ الفاو، سعودی عرب میں آٹھویں ایسی سائٹ کا درجہ اختیار کر گئی ہے جس کا اندارج یونیسکو کے عالمی ورثے کی معتبر فہرست پر موجود ہے۔









