سعودی عرب ، شاہ سلمان مرکز کا انڈونیشیا میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی مہم کا آغاز

سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز نے انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں زلزلہ متاثرین کے لیے بحالی سرگرمیوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا۔ایس پی اے کے مطابق مرکز کی جانب سے روانہ کی جانے والی امدادی اشیا کی تقسیم کے لیے انڈونیشی قومی زکوۃ کمیٹی کے تعاون سے پہلا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔

ریاض ۔7نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز نے انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں زلزلہ متاثرین کے لیے بحالی سرگرمیوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا۔ایس پی اے کے مطابق مرکز کی جانب سے روانہ کی جانے والی امدادی اشیا کی تقسیم کے لیے انڈونیشی قومی زکوۃ کمیٹی کے تعاون سے پہلا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔امدادی مہم کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر انڈونیشیا کی قومی کمیٹی ’بازناس‘ میں امدادی اشیا کی تقسیم کے شعبے کے سربراہ اور مشرقی علاقے کے کمشنر، سماجی امور کے ڈائریکٹر و دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ارسال کی جانے والی امدادی اشیا میں اشیائے خورونوش پر مشتمل 15 ہزار کارٹن ، 15 ہزار اشیائے ضروریہ پر مشتمل بیگز شامل تھے جن سے 75 ہزار سے زائد زلزلہ متاثرین مستفیض ہوں گے۔

مزید خبریں