ریاض ۔ 20 اگست (اے پی پی) سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ کے اسکولوں میں پہلی مرتبہ ابتدائی کلاسوں میں تدریس کا کام خواتیناساتذہانجام دیں گی۔شروعات 1400اسکولوں سے کی جائے گی۔2030ء تک 95فیصد اسکولوں کی ابتدائی کلاسوں میں تدریس کے فرائض خواتیناساتذہ انجام دینے لگیں گی۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ کام کابینہ کی جانب سے نونہالوں کے اسکولوں سے متعلق …
سعودی عرب ، طلبہ کے اسکولوں میں پہلی بار خواتین اساتذہ کی تقرری کا فیصلہ

مزید خبریں
ریاض ۔ 20 اگست (اے پی پی) سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ کے اسکولوں میں پہلی مرتبہ ابتدائی کلاسوں میں تدریس کا کام خواتیناساتذہانجام دیں گی۔شروعات 1400اسکولوں سے کی جائے گی۔2030ء تک 95فیصد اسکولوں کی ابتدائی کلاسوں میں تدریس کے فرائض خواتیناساتذہ انجام دینے لگیں گی۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ کام کابینہ کی جانب سے نونہالوں کے اسکولوں سے متعلق منظور کردہ منصوبے کے ضمن میں نافذ کیا جائے گا۔اس منصوبے کی بدولت نرسری اسکول بڑے پیمانے پر قائم کئے جائیں گے۔انہیں جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔انتظامی اور حفاظتی اقدامات بھی ہوں گے۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ بچوں کے نئے اسکولوں میں داخلے کی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 2030ء تک 95فیصد تک پہنچا دی جائے گی۔نرسری اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔








