سعودی عرب ، نشہ آور پودہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 15 افراد گرفتار

ریاض ۔27مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے عسیر میں سکیورٹی فورس نے نشہ آور پودہ ’قات‘ سمگل کرنے اور علاقے میں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سکیورٹی فورس نے سمگلنگ میں ملوث 15 افراد گرفتار کئے ہیں۔سکیو رٹی فورس نے کہا ہے کہ ’قات سمگل کرنے والا گروہ ایتھوپین تارکین پر مشتمل ہے۔مذکورہ افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے قات سمگل کرتے …

ریاض ۔27مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے عسیر میں سکیورٹی فورس نے نشہ آور پودہ ’قات‘ سمگل کرنے اور علاقے میں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سکیورٹی فورس نے سمگلنگ میں ملوث 15 افراد گرفتار کئے ہیں۔سکیو رٹی فورس نے کہا ہے کہ ’قات سمگل کرنے والا گروہ ایتھوپین تارکین پر مشتمل ہے۔مذکورہ افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے قات سمگل کرتے تھے اور پھر مختلف شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔