سعودی عرب ، کنگ فہد سکیورٹی کالج میں ویمن گریجویٹس کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ تقریب ، 755 خواتین نے مارچ پاسٹ اور عسکری مہارتوں کا مظاہرہ کیا

ریاض۔6فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے کنگ فہد سکیورٹی کالج میں خواتین گریجویٹس کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن عیاف نے بھی شرکت کی۔اخبار 24 کے مطابق سکیورٹی کالج سے تربیت مکمل کرنے والی گریجویٹس کی تعداد 755 تھی جنہوں نے مارچ پاسٹ اور اپنی عسکری مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ گریجویٹ طالبات نے اس موقع پر خوشی کا …

ریاض۔6فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے کنگ فہد سکیورٹی کالج میں خواتین گریجویٹس کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن عیاف نے بھی شرکت کی۔اخبار 24 کے مطابق سکیورٹی کالج سے تربیت مکمل کرنے والی گریجویٹس کی تعداد 755 تھی جنہوں نے مارچ پاسٹ اور اپنی عسکری مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ گریجویٹ طالبات نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے سے کامیابی سے گزرنے پر انہیں فخر ہے۔

ایک کیڈٹ نے کہا کہ رب کا شکر ہے کہ میں اس مقام تک کامیابی سے پہنچی، میں خود کو اور مجھ سے منسلک تمام افراد کو مبارک باد دیتی ہوں۔ایک اور گریجوایٹ نے کہا کہ میری خوشی کی کوئی حد نہیں، میں اپنے احساسات کو لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں، کامیابی اور ہدف کے حصول کی خوشی ہے کہ آج کے دن ہمیں محنت کا ثمر مل گیا۔پاسنگ آؤٹ تقریب کے لمحات قابلِ دید تھے، کورس مکمل کرنے والی گریجویٹس کے اہلِ خانہ اور دوست احباب گلدستے لیے موجود تھے۔پاس آؤٹ ہونے والی طالبات کے اہلِ خانہ نے گرم جوشی سے انہیں گلے لگایا اور مبارکباد دی۔

ایک اور طالبہ کا کہنا تھا کہ تربیتی کورس کا سفر نہایت خوبصورت اور معلومات سے بھرپور تھا جس کے دوران ہم نے بہت کچھ سیکھا، تمام ٹریننگ افسران نے ہر موڑ پر ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ آج اس خواب کی تعبیر ہمارے سامنے ہے اور ہر کوئی خوشی سے سرشار ہے، ان لمحات کے احساسات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں کیونکہ خوشی کا اظہار محض الفاظ سے نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں