ریاض۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جباروف کی ملاقات کے دوران قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی اے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کی تبدیلی اور ٹیکنالوجی سمیت توانائی کے مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ …
سعودی عرب اور آذربائیجان کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون

مزید خبریں
ریاض۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جباروف کی ملاقات کے دوران قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کی تبدیلی اور ٹیکنالوجی سمیت توانائی کے مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی وزیر توانائی سے گرین انرجی ایجنڈے، اس شعبے میں مشترکہ اقدامات کے کامیاب نتائج اور اس کے باہمی فوائد پربھی بات چیت کی گئی۔








