تہران ۔10دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب، ایران اور چین نےتہران میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران بیجنگ معاہدے پرعملدرآمد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے سعودی عرب، ایران اور چین کی مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور ایران نے بیجنگ معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے عزم …
سعودی عرب اور ایران کا چین معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
تہران ۔10دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب، ایران اور چین نےتہران میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران بیجنگ معاہدے پرعملدرآمد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے سعودی عرب، ایران اور چین کی مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور ایران نے بیجنگ معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھنے کی توثیق کی گئی۔سعودی عرب اور ایران نے چین کے مثبت کردار اور بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد میں اس کی مسلسل سپورٹ کا خیرمقدم کیا۔چین نے مملکت اور ایران کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو فرورع دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی جاری رکھنے کی آمادگی کا اظہار کیا۔تینوں ملکوں نے سعودی، ایران تعلقات میں جاری پیش رفت اور ہر سطح پر فراہم کیے جانے والے مواقع کا خیرمقدم کیا۔








