مسقط ۔2فروری (اے پی پی):سعودی عرب اور عمان کی مشترکہ بحری مشق ’ونڈز آف پیس 2026‘ عمان میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں سینیئر ملٹری حکام نے شرکت کی۔ایس پی اے کے مطابق کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد العتیبی نے بتایا’ مشترکہ مشق نے اپنے مقاصد حاصل کیے، جن میں بحری آپریشنز، میری ٹائم سکیورٹی، مختلف خطرات پر تیزی سے ردعمل، منصوبہ بندی اور عملدرآمد سے متعلق تصورات کو یکجا کرنا …
سعودی عرب اور عمان کی مشترکہ بحری مشق ’ونڈز آف پیس 2026‘ کا اختتام

مزید خبریں
مسقط ۔2فروری (اے پی پی):سعودی عرب اور عمان کی مشترکہ بحری مشق ’ونڈز آف پیس 2026‘ عمان میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں سینیئر ملٹری حکام نے شرکت کی۔ایس پی اے کے مطابق کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد العتیبی نے بتایا’ مشترکہ مشق نے اپنے مقاصد حاصل کیے، جن میں بحری آپریشنز، میری ٹائم سکیورٹی، مختلف خطرات پر تیزی سے ردعمل، منصوبہ بندی اور عملدرآمد سے متعلق تصورات کو یکجا کرنا شامل ہیں۔
میری ٹائم نیویگیشن روٹس کے تحفظ اور نگرانی کے لیے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھایا گیا۔خصوصی مشقوں میں نیول سیناریو اور فارمیشنز، نیول ایوی ایشن ٹریننگ، کاونٹر ٹیررازم آپریشنز، سرچ اینڈ ریسیکیو مشنز، الیکڑانک وار فیئر، فاسٹ اٹیک کرافٹ سے نمٹنا، میری ٹائم روٹس کو محفوظ بنانا اور تجارتی جہازوں کی حفاظت شامل ہے۔








