سعودی عرب اور عمان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ریاض۔9اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب اوراومان نے ثقافت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور سلطنت اومان کے وزیر ثقافت ذی یزن بن ھیصم آل سعید نے دونوں ملکوں کی وزارتوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے تحت فریقین ورثے، …

ریاض۔9اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب اوراومان نے ثقافت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور سلطنت اومان کے وزیر ثقافت ذی یزن بن ھیصم آل سعید نے دونوں ملکوں کی وزارتوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے تحت فریقین ورثے، تعمیر و ڈیزائن کے فنون، بصری آرٹ، پرفارمنس آرٹ، ادب، کتابوں، نشرواشاعت، لسانیات، ترجمہ، ملبوسات، اسلامی سجاوٹ، فلموں اور پکوان کے روایتی آرٹ کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت سعودی عرب اور سلطنت اومان ثقافت کے شعبے کو منظم کرنے کے لیے پالیسیوں اور ضوابط کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ کریں گے۔

یونیسکو کے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا۔ ثقافتی پروگرام اور فیسٹول منعقد کیے جائیں گے۔معاہدے کے تحت دونوں ملک ثقافت کے مختلف شعبوں میں مشترکہ سٹراٹیجک منصوبوں کو فروغ دیں گے۔ سرکاری و نجی اداروں کے درمیان آرٹ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔