سعودی عرب میںخواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت،مردوں کے ساتھ نوک جھونک عروج پر

ریاض ۔ 30اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میںخواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر ان کی مردوں کے ساتھ نوک جھونک نقطہ عروج پر پہنچ گئی۔مقامی اخبار کے مطابق سعودی مردوں کا کہنا ہے کہ خواتین ڈرائیونگ کریں گی تو حادثات کی بھرمار کرکے پورے معاشرے کو پریشان کر ڈالیں گی۔ خواتین کو ڈرائیونگ کا نہ تو ہنر ہے اور نہ ہی اس کا تجربہ،اس وجہ سے حادثات کی …

ریاض ۔ 30اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میںخواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر ان کی مردوں کے ساتھ نوک جھونک نقطہ عروج پر پہنچ گئی۔مقامی اخبار کے مطابق سعودی مردوں کا کہنا ہے کہ خواتین ڈرائیونگ کریں گی تو حادثات کی بھرمار کرکے پورے معاشرے کو پریشان کر ڈالیں گی۔ خواتین کو ڈرائیونگ کا نہ تو ہنر ہے اور نہ ہی اس کا تجربہ،اس وجہ سے حادثات کی بھر مار ہوگی۔ دوسری جانب ایک خاتون سحر عبدالغنی نے کہا کہ مرد حضرات ڈرائیونگ کی بابت خواتین کی لیاقت اور صلاحیت بارے شکوک و شبہات پھیلانا بند کریں۔انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ خود میں نے ڈرائیونگ سے متعلق معلومات اور شعو ر و آگہی حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ ایک اور خاتون دینا القثمی نے کہا کہ سعودی خواتین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے،ان کیلئے گاڑی چلانا بھی مشکل نہیں ہوگا۔

Leave a Reply