سعودی عرب میں ایڈوانس فارماسیوٹیکل فیکٹری کا افتتاح ، 650 ملین ریال کی سرمایہ کاری

ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی وزیرصنعت و معدنی وسائل بندرابراہیم الخریف نے انڈسٹریل زون ’مدن‘ میں ایڈوانس فارماسٹیوکل فیکٹری ( بی فارما) کا افتتاح کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر ’مدن‘ کے سی ای او انجینیئرماجد العرقوبی کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔نئی فیکٹری قومی سٹریٹجک منصوبوں میں سے ایک ہے۔ فیکٹری کے پہلے مرحلے میں 450 ملین ریال کی سرمایہ کاری …

ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی وزیرصنعت و معدنی وسائل بندرابراہیم الخریف نے انڈسٹریل زون ’مدن‘ میں ایڈوانس فارماسٹیوکل فیکٹری ( بی فارما) کا افتتاح کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر ’مدن‘ کے سی ای او انجینیئرماجد العرقوبی کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔نئی فیکٹری قومی سٹریٹجک منصوبوں میں سے ایک ہے۔ فیکٹری کے پہلے مرحلے میں 450 ملین ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے کے اختتام تک سرمایہ کاری کی مجموعی لاگت 650 ملین ریال سے متجاوز کرجائے گی۔

فیکٹری کا مجموعی رقبہ 38 ہزارمربع میٹر ہے، جو اعلی معیار کا انجینئرنگ شاہکار ہے۔فیکٹری مکمل طور پرآٹومیشن سسٹم کے تحت تیار کی گئی ہے۔ آپریشن اور پروڈکشن کے تمام مراحل خود کار اور جدید ترین سسٹم کے تحت کیے جاتے ہیں۔مشرق وسطی کی سطح پر اپنی نوعیت کی جدید ترین فیکٹری ’بی فارما‘ میں جراثیم کش مصنوعات کی پیداواری صلاحیت پہلے مرحلے میں 250 ملین یونٹس ہے جس میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے کے مکمل پونے تک پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر سالانہ 450 ملین یونٹ کردیا جائے گا۔فیکٹری میں ہنگای اور انتہائی نگہداشت کی ادویات، آنکھوں کے قطرے، سانس سےمتعلق ادوایات ، معدے اور ہیموسٹاسس کی مصنوعات شامل ہیں۔

مزید خبریں