سعودی عرب میں بچوں اور معمر افراد کے لیے خصوصی کمیٹیاں قائم

ریاض۔2 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر محنت احمد الراجحی نے، عائلی امور کونسل کی سرکاری ویب سائٹ جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سائٹ پورے کنبہ اور معاشرتی اور ترقیاتی امور میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے ساتھ رابطے کے لیے ایک مواصلاتی ونڈو ہوگی۔ اس ویب سائٹ کو مملکت میں خاندانوں سے متعلق مستند معلومات کے حوالے کے طور پر استعمال کیا جائے …

ریاض۔2 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر محنت احمد الراجحی نے، عائلی امور کونسل کی سرکاری ویب سائٹ جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سائٹ پورے کنبہ اور معاشرتی اور ترقیاتی امور میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے ساتھ رابطے کے لیے ایک مواصلاتی ونڈو ہوگی۔ اس ویب سائٹ کو مملکت میں خاندانوں سے متعلق مستند معلومات کے حوالے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ سعودی عرب کی فیملی کونسل ماہرین پرمشتمل کئی کمیٹیوں کے ذریعے کام کرتی ہے جو مملکت کے مختلف علاقوں میں بچوں، خواتین، بوڑھوں اور خاندانی امور کی دیکھ بحال کرتی ہیں۔ اس وقت سعودی عرب میں خاندانی امور کونسل کی سیکرٹری جنرل ہلا التویجری ہیں۔

مزید خبریں