سعودی عرب میں بھارتی گھریلو ملازمہ نے اسلام قبول کر لیا

147
سعودی عرب میں بھارتی گھریلو ملازمہ نے اسلام قبول کر لیا

جدہ ۔6اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے تیما میں بھارت کی ریاست کولکتہ سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ اسلام کی اعلٰی اقدارسے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئیں۔

ایس پی اے،کے مطابق ریجنل ادارہ دعوۃ و الارشاد اور کمیونٹی آگاہی پروگرام کی ویڈیو میں نومسلم خاتون نے بتایا کہ میں کافی عرصے سے مملکت مقیم ہوں جس خاندان کے پاس روزگار کے سلسلہ میں مقیم تھی ان کا اخلاق اور کردار اتنا اچھا تھا کہ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی اور اسلام کے بارے میں جاننے کا شوق پیدا ہوا۔

نومسلم خاتوننے کہا کہ میں اہل خانہ کی شکرگزار ہوں کہ ان کی وجہ سے اسلام کی حقانیت تک پہنچ کر اپنی زندگی کے مقصد کو پا لیا۔ میں نہ صرف سربراہ خانہ بلکہ سعودی عرب کی بھی شکر گزار ہوں کہ یہاں آ کر مجھے اسلام کی دولت ملی جس نے میری زندگی کو منور کردیا ہے۔

نومسلم خاتون کے کفیل نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے گھر سے ایک خاتون کو زندگی کی حقیقی راہ ملی اور وہ حلقہ بگوش اسلام ہو گئیں۔