ریاض۔ 20 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے کئی ماہ کی نگرانی کے بعد داعش سے وابستہ تین سیل پکڑے ہیں اور ان سے تعلق رکھنے والے 17 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد چار خودکش بم حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور تیاریوں کے آخری مراحل میں تھے۔ان خودکش بم حملوں …
سعودی عرب میں داعش سے تعلق رکھنے والے 17 مشتبہ دہشتگردگرفتار

مزید خبریں
ریاض۔ 20 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے کئی ماہ کی نگرانی کے بعد داعش سے وابستہ تین سیل پکڑے ہیں اور ان سے تعلق رکھنے والے 17 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد چار خودکش بم حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور تیاریوں کے آخری مراحل میں تھے۔ان خودکش بم حملوں میں صوبے الاحساءمیں مذہبی مقامات کے علاوہ مختلف علاقوں میں شہریوں ،مذہبی علماء ،سکیورٹی فورسز ،فوجی اور اقتصادی تنصیبات اور وزارت دفاع اور داخلہ کے تحت سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانا تھا۔گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد میں 13 سعودی ، ایک مصری ،ایک یمنی ،ایک فلسطینی اور ایک عورت شامل ہے جس نے دہشتگردی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی سرگرمیوں میں شرکت کی تھی۔سعودی حکام نے مشتبہ ملزموں کے قبضے سے بیس کلو گرام دھماکا خیز مواد ،آٹھ کلو گرام بارود سے بھری بیلٹس ،ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے








