ریاض۔11اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں وطن کے ساتھ غداری پر مقامی شہری عبد اللہ بن محمد القنیعان کو سزائے موت دے دی گئی ۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وطن کے ساتھ غداری، دہشت گردی، انتہا پسندوں کے ساتھ ہمدردی اور القاعدہ کے سربراہ کی تعریف پر عبد اللہ بن محمد القنیعان کو گرفتار کر کے …
سعودی عرب میں وطن کے ساتھ غداری پر مقامی شہری کو سزائے موت

مزید خبریں
ریاض۔11اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں وطن کے ساتھ غداری پر مقامی شہری عبد اللہ بن محمد القنیعان کو سزائے موت دے دی گئی ۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وطن کے ساتھ غداری، دہشت گردی، انتہا پسندوں کے ساتھ ہمدردی اور القاعدہ کے سربراہ کی تعریف پر عبد اللہ بن محمد القنیعان کو گرفتار کر کے تخریب کاری اور دہشت گری کے متعدد الزامات پر تفتیش کی گئی اور عدالت میں پیش کیا گیا۔وزارت نے کہا ہے کہ شرعی عدالت نے دلائل، شواہد اور قرائن کی بنا پر اسے قصور وار قرار دیا اور سر قلم کی سزا سنائی۔بعد ازاں اپیل کورٹ نے زیریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی جبکہ ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی، تاہم گزشتہ روز ریاض میں سزائے موت کے فیصلے پر عمل کر دیا گیا۔








