جدہ /اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی)سعودی عرب میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی معیشت میں اپنے شیئر میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے سیاحت اور متعلقہ انڈسٹری کو ترجیحی صنعت میں شامل کر دیا ہے، سرمایہ کار ان صنعتوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ملکوں کو مزید قریب لا سکتے ہیں۔ منگل کو …
سعودی عرب میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کی سعودی درآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات میںگفتگو

مزید خبریں
جدہ /اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی)سعودی عرب میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی معیشت میں اپنے شیئر میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے سیاحت اور متعلقہ انڈسٹری کو ترجیحی صنعت میں شامل کر دیا ہے، سرمایہ کار ان صنعتوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ملکوں کو مزید قریب لا سکتے ہیں۔ منگل کو جدہ میں پاکستانی مصنوعات کے سعودی درآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل نے کہا کہ سعودی عرب اپنے استعمال کیلئے 21 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی مصنوعات درآمد کرتا ہے جس میںآئندہ سالوں میںدوگنا اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ سعودی مارکیٹ میں اپنے شیئر میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سعودی درآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے یہاں موجود ہیں، اگر انہیں اس سلسلہ میںکسی مشکلات کا سامنا ہے تو پاکستانی قونصلیٹ ہر قسم کی معاونت کیلئے دستیاب ہے۔ خالد مجید نے بعض ویئر ہاﺅسز کا بھی دورہ کیا جہاں سعودی منڈیوں کیلئے پاکستانی مصنوعات ذخیرہ کئے گئے ہیں۔








