سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہاشم بن صدیقی کی گورنر مدینہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہاشم بن صدیقی نے گورنر مدینہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور انہیں پاکستانی قیادت کی جانب سے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ دفتر آمد پر گورنر مدینہ نے پاکستانی سفیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہاشم بن صدیقی نے گورنر مدینہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور انہیں پاکستانی قیادت کی جانب سے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ دفتر آمد پر گورنر مدینہ نے پاکستانی سفیر کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے مدینہ کی ڈویلپمنٹ کیلئے گورنر کی خدمات اور وژن کو سراہا۔ دونوں ملکوں کے مابین مستحکم تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے گورنر مدینہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔ سفیر نے گورنر کی توجہ مدینہ ریجن میں زیر التواءپاکستانیوں کو سزائے موت کے کیسوں کی جانب بھی مبذول کرائی۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو تمام کیسوں پر کام تیز کرنے اور پاکستانی سفارتخانہ کے ساتھ قریبی تعاون کی بھی ہدایت کی۔

Leave a Reply