سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2022 تک کی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.132 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ …

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2022 تک کی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.132 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 5.033 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

،فروری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 558.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو جنوری میں 539.9 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 528.7 ملین ڈالرتھا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔