جدہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں 95 فیصد ٹرک ڈرائیور ڈرائیونگ کے دوران اونگھتے ہیں۔ پرنس سلطان آرمی کالج فار ہیلتھ سائنس کے اسکالرز نے 2019ء کے دوران فیلڈ جائزے کی رپورٹ پیش کی ہے۔مکہ اخبار کے مطابق کالج کے اسکالرز نے مملکت بھر میں ایک جائزہ تیار کیا جس سے پتہ چلا کہ 95فیصد ٹرک ڈرائیور ایک ٹرپ کے دوران کم از کم ایک مرتبہ …
سعودی عرب میں 95 فیصد ٹرک ڈرائیور ڈرائیونگ کے دوران اونگھتے ہیں

مزید خبریں
جدہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں 95 فیصد ٹرک ڈرائیور ڈرائیونگ کے دوران اونگھتے ہیں۔ پرنس سلطان آرمی کالج فار ہیلتھ سائنس کے اسکالرز نے 2019ء کے دوران فیلڈ جائزے کی رپورٹ پیش کی ہے۔مکہ اخبار کے مطابق کالج کے اسکالرز نے مملکت بھر میں ایک جائزہ تیار کیا جس سے پتہ چلا کہ 95فیصد ٹرک ڈرائیور ایک ٹرپ کے دوران کم از کم ایک مرتبہ ضرور اونگھ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بیشتر ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران انہیں ایک سفر میں 5 مرتبہ نیند نے گھیرا۔جائزے میں شامل 94فیصد ڈرائیوروں نے بتایا کہ وہ روزانہ 5گھنٹے سے زیادہ ٹرک چلاتے ہیں۔ سکالرز نے سفارش کی ہے کہ شاہراہوں پر سلامتی کا معیار بہتر بنانے کیلئے ٹرک ڈرائیوروں کا میڈیکل چیک اپ کیا جانا ضروری ہے۔اس حوالے سے احتیاطی تدابیر کا چارٹ جاری کیا جائے اور ضروری قانون سازی بھی کی جائے۔








