ریاض۔12فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس 2024 میں 25 پوانٹس کی برتری حاصل کرلی، مملکت ڈیجیٹل ممالک کی فہرست میں عالمی سطح پر چھٹے ، جی 20 ممالک میں دوسرے اور مشرق وسطی ٰمیں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ۔ اردو نیوز کے مطابق ریاض میں ہونے والی لیپ 2025 کانفرنس میں ای گورنمنٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں …
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس 2024 میں 25 پوانٹس کی برتری حاصل کرلی

مزید خبریں
ریاض۔12فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس 2024 میں 25 پوانٹس کی برتری حاصل کرلی، مملکت ڈیجیٹل ممالک کی فہرست میں عالمی سطح پر چھٹے ، جی 20 ممالک میں دوسرے اور مشرق وسطی ٰمیں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ۔
اردو نیوز کے مطابق ریاض میں ہونے والی لیپ 2025 کانفرنس میں ای گورنمنٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں مملکت نے ڈیجیٹل سیکٹر میں نمایاں ترقی کی، 2022 میں 12 پوائنٹس اور 2024 میں 25 پوائنٹس سکور کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عمومی درجہ بندی کے اعتبار سے مملکت نے سب انڈیکس میں بھی مثالی کامیابیاں حاصل کیں، جی 20 ممالک میں ڈیجیٹل گورنمنٹ سروسز میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
مملکت نے وژن 2030 کے لانچ ہونے کےبعد ٹیلی کمیونیکیشن کے انفرسٹرکچر میں بھی 53 پوائنٹس کی برتری ،ڈیجیٹل حکومتی علم ومہارت کے حوالے سے بھی 67 پوائنٹس حاصل کرکے عالمی سطح پر چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی اس کے علاوہ الیکٹرانک شراکتی انڈیکس میں بھی عالمی سطح پرساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بعض بڑے ممالک جن میں امریکا، چین، فرانس اور کینڈا شامل ہیں پر سبقت حاصل کی۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی ڈیجیٹل گورنمنٹ سروسز میں سعودی عرب کی ترقی کو سراہتے ہوئے مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجی مملکت کی ترقی کو مثالی قرار دیا گیا جن میں ریڈ سی میں فائیو جی نیٹ ورک کا قیام ، صحت ایپ کا آغاز جس سے 30 ملین افراد مستفید ہو رہے ہیں اور دیگر ڈیجیٹل خدمات شامل ہیں۔








