سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی، پاکستان ائیرپورٹ آٹھارٹی

سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی، پاکستان ائیرپورٹ آٹھارٹی

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی۔ پاکستان ائیرپورٹ آٹھارٹی(پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت بحال کر دی گئی ہے۔

15 سال سے کم عمر عازمین پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ پی اے اے کے مطابق سابقہ پالیسی بحال کرتے ہوئے 12 سال یا زائد عمر کے عازمین حج کو اہل قرار دیا گیا ہے۔15 سال عمر کی پابندی کے تحت مسترد ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔