ریاض ۔11ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے ایران اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے مابین تعاون کی بحالی کا خیر مقدم کیاہے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نےایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان مشترکہ تعاون کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کو سراہا ہے ۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اعتماد کو مضبوط بنانا، سفارتی حل اختیار کرنا اور بین الاقوامی ایٹمی …
سعودی عرب کا ایران اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی بحالی کا خیر مقدم

مزید خبریں
ریاض ۔11ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے ایران اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے مابین تعاون کی بحالی کا خیر مقدم کیاہے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نےایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان مشترکہ تعاون کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کو سراہا ہے ۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اعتماد کو مضبوط بنانا، سفارتی حل اختیار کرنا اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنا نہایت اہم ہے۔واضح رہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کی بحالی کا معاہدہ مصر کی سرپرستی میں ہوا ہے۔








