ریاض۔19نومبر (اے پی پی):کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی جانب سے غزہ کے عوام کے لئے جاری امدادی کوششوں کے تحت 73 واں طیارہ مصر پہنچ گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کا امدادی طیارہ مصر کے العریشں ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔ کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ امدادی طیارے میں فوڈ باسکٹس، شیلٹر بیگ اور الیکڑک ویل چیئرز شامل ہیں۔ یہ امداد غزہ میں …
سعودی عرب کا غزہ کی امداد کے لئے 73 واں طیارہ مصر پہنچ گیا

مزید خبریں
ریاض۔19نومبر (اے پی پی):کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی جانب سے غزہ کے عوام کے لئے جاری امدادی کوششوں کے تحت 73 واں طیارہ مصر پہنچ گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کا امدادی طیارہ مصر کے العریشں ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ امدادی طیارے میں فوڈ باسکٹس، شیلٹر بیگ اور الیکڑک ویل چیئرز شامل ہیں۔
یہ امداد غزہ میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شروع کی جانے والی مہم کا حصہ ہے جو موجودہ انسانی صورتحال کے اثرات کو کم کرنے اور فلسطینیوں کے مصائب کو دور کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔








