ریاض ۔18دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت 31 واں طیارہ مصر روانہ ہوگیا ۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت 31 واں طیارہ ریاض سے مصر کے ابو عریش ایئرپورٹ کے …
سعودی عرب کا غزہ کی عوامی عطیات مہم کے تحت 31 واں طیارہ مصر روانہ

مزید خبریں
ریاض ۔18دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت 31 واں طیارہ مصر روانہ ہوگیا ۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت 31 واں طیارہ ریاض سے مصر کے ابو عریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا جس میں غذائی اشیا کے علاوہ طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے فضائی امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سمندری ذریعے سے بھی ضروری اشیا کی ترسیل جاری ہے۔








