سعودی عرب نے قطر کے ’راس لفان‘ انڈسٹریل ایریا میں ایک گیس پلانٹ کے اندر دھماکے سے اموات پر تعزیت اور قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب کا قطر میں گیس پلانٹ میں دھماکے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس

مزید خبریں
ریاض ۔23جون (اے پی پی):سعودی عرب نے قطر کے ’راس لفان‘ انڈسٹریل ایریا میں ایک گیس پلانٹ کے اندر دھماکے سے اموات پر تعزیت اور قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں قطر کے لیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا اور واقعہ سے نمنٹے کے لیے متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہا۔بیان میں جاں بحق خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی اہل خانہ کے پاس بحفاظت واپسی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔یاد رہے کہ قطر کے توانائی کے وزیر سعد الکعبی نے تصدیق کی ہے کہ ’راس لفان‘ انڈسٹریل زون میں گیس کے ایک مرکز پر ہونے والے بڑے دھماکے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوئے ہیں۔








