سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

ریاض۔20اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب امن و استحکام کے فروغ کے لئے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کو اس …

ریاض۔20اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب امن و استحکام کے فروغ کے لئے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کو اس طرح یقینی بنانے کے خواہاں ہیں جس سے دونوں برادر ممالک پاکستان اور افغانستان میں امن و استحکام برقرار رہے اور ان کے عوام خوشحال رہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ مملکت اس بات کی بھی خواہشمند ہے کہ مثبت اقدام سے دونوں ممالک کی سرحدوں پر ہونے والی کشیدگی کا خاتمہ ہو۔ سعودی وزارت خارجہ نے جنگ بندی کے حوالے سے قطر اور ترکیہ کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔

مزید خبریں