سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے پل کو عبور کرنے کے لیے ٹول ٹیکس کی شرح میں تبدیلی

ریاض ۔2فروری (اے پی پی):شاہ فہد انٹرنیشنل کاز وے کی جنرل اتھارٹی نےسعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے پل کو عبور کرنے کے لئےٹول ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی ہے جس کا اطلاق 18 فروری سے ہو گا۔ العربیہ اردو کے مطابق اتھارٹی نے بتایا کہ کاروں اور موٹر سائیکلوں کے لیے نئے ٹول ٹیکس کی رقم 35 ریال،چھوٹی بسوں کے لیے55 ریال اور بڑی بسوں کے لیے …

ریاض ۔2فروری (اے پی پی):شاہ فہد انٹرنیشنل کاز وے کی جنرل اتھارٹی نےسعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے پل کو عبور کرنے کے لئےٹول ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی ہے جس کا اطلاق 18 فروری سے ہو گا۔ العربیہ اردو کے مطابق اتھارٹی نے بتایا کہ کاروں اور موٹر سائیکلوں کے لیے نئے ٹول ٹیکس کی رقم 35 ریال،چھوٹی بسوں کے لیے55 ریال اور بڑی بسوں کے لیے 70 ریال مقرر کی گئی ہے، جبکہ ٹرکوں کے لیے فیس کا حساب 7 ریال فی ٹن کے حساب سے کیا جائے گا۔اتھارٹی نے بتایا کہ معذور افراد، طلبہ اور روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں