سعودی عرب کی جنوبی کوریا میں اپنے شہریوں کو عوامی اجتماعات دور رہنے کی ہدایت

سیئول۔4دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے جنوبی کوریا میں اپنے شہریوں کو اجتماعات سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ پیش رفت جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کی ایک تقریر میں مارشل لاکے اعلان کے تناظر میں سامنے آئی ۔ جنوبی کوریا کے صدر نے افواج کو شمالی کوریا کی حامی قوتوں کے خلاف مضبوط کرنے پر …

سیئول۔4دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے جنوبی کوریا میں اپنے شہریوں کو اجتماعات سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ پیش رفت جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کی ایک تقریر میں مارشل لاکے اعلان کے تناظر میں سامنے آئی ۔

جنوبی کوریا کے صدر نے افواج کو شمالی کوریا کی حامی قوتوں کے خلاف مضبوط کرنے پر زور دیا تھا۔ 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی کوریا میں مارشل لا کا اعلان کیا گیا ہے ۔