ریاض ۔28جنوری (اے پی پی):سعودی نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن نے غیر نفع بخش شعبے میں شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کے لیے کئی غیر نفع بخش ماحولیاتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔عرب نیوز کےمطابق مفاہمت کی ان تمام یادداشتوں کا بنیادی مقصد، ماحولیاتی پائیداری کے لیے قومی اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔جن غیرنفع بخش ایسوسی ایشنز کے ساتھ …
سعودی عرب کی قومی شجرکاری مہم میں 8 غیر سرکاری تنظیمیں شامل

مزید خبریں
ریاض ۔28جنوری (اے پی پی):سعودی نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن نے غیر نفع بخش شعبے میں شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کے لیے کئی غیر نفع بخش ماحولیاتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔عرب نیوز کےمطابق مفاہمت کی ان تمام یادداشتوں کا بنیادی مقصد، ماحولیاتی پائیداری کے لیے قومی اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔جن غیرنفع بخش ایسوسی ایشنز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ان کی تعداد آٹھ ہے
۔ان میں النقا ایسوسی ایشن، لیوینڈر سوسائٹی، درب ہائیکنگ ٹریلز اینڈ واکنگ ٹرِپس ایسوسی ایشن، حائل اگریکلچر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن، ینبع انوائرمینٹل ایسوسی ایشن، الرفاق انوائرمینٹل ایسوسی ایشن (حائل)، اغصان انوائرمینٹل ایسوسی ایشن اور پرِسٹین فیوچر انوائرمنٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔آٹھ ایسوسی ایشنز کے ساتھ ہونے والے یہ معاہدے، وسیع تر تعاون کے اس فریم ورک کا حصہ ہیں جس کے تحت جنگلات کی تعداد بڑھانا اور بنجر یا ویران زمین کی بحالی کے منصوبوں پر کام کرنا ہے۔
دیگر مقاصد میں قدرتی وسائل کی وجہ سے جنم لینے والی سیاحت کو تعاون فراہم کرنا، ماہرانہ آراء کا تبادلہ، تربیت کے ذریعے صلاحیتوں کو پیدا کرنا اور کمیونیٹی میں ماحولیاتی آگاہی لانا شامل ہے۔








