سعودی عرب کی لبنان میں طبی امداد اور خوراک کی ترسیل

ریاض ۔14اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے لبنان میں طبی امداد اور خوراک کی ترسیل کے لیے "ایئر برِج"کا آغاز کر دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے طیارے میں لبنان میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 40 ٹن سے زیادہ کا امدادی سامان تھا۔ ریسکیو آپریشنز کے لیے ایک سعودی امدادی طیارہ بھی امدادی ٹیم کے ہمراہ ہے۔23 ستمبر …

ریاض ۔14اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نے لبنان میں طبی امداد اور خوراک کی ترسیل کے لیے "ایئر برِج”کا آغاز کر دیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے طیارے میں لبنان میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 40 ٹن سے زیادہ کا امدادی سامان تھا۔

ریسکیو آپریشنز کے لیے ایک سعودی امدادی طیارہ بھی امدادی ٹیم کے ہمراہ ہے۔23 ستمبر سے اسرائیل کی لبنانکے خلاف کارروائیوں میں 1150 سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

مزید خبریں