سعودی عرب کے تیونس انٹرنیشنل بک فیئر میں6 ہزار قرآنِ مجید کے نسخے تقسیم

ریاض۔3مئی (اے پی پی):سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے تیونس کے 39 ویں انٹرنیشنل بک فیئر میں آنے والے وزیٹرمیں قرآنِ مجید کے6ہزار سے زائد نسخے تقسیم کیے ہیں۔اردو نیوز کےمطابق یہ تقسیم بک فیئر کے آغاز کے ساتھ ہی 25 اپریل سے شروع ہوئی، یہ ایونٹ چار مئی تک جاری رہے گا۔ مملکت کے پویلین میں آنے والے قرآن مجید کی طباعت کے لیے قائم کنگ فہد …

ریاض۔3مئی (اے پی پی):سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے تیونس کے 39 ویں انٹرنیشنل بک فیئر میں آنے والے وزیٹرمیں قرآنِ مجید کے6ہزار سے زائد نسخے تقسیم کیے ہیں۔اردو نیوز کےمطابق یہ تقسیم بک فیئر کے آغاز کے ساتھ ہی 25 اپریل سے شروع ہوئی، یہ ایونٹ چار مئی تک جاری رہے گا۔

مملکت کے پویلین میں آنے والے قرآن مجید کی طباعت کے لیے قائم کنگ فہد کمپلیکس کے وسیع ذخیرے کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔پویلین میں آنے والے افراد انٹرایکٹیو الیکٹرانک ایپلی کیشنز کے ایک وسیع سلسلے کا بھی تجربہ کر سکتے ہیں، جو تعلیمی مواد اور دینی خدمات فراہم کرتی ہیں۔نمایاں ایپلی کیشنز میں تھری ڈی حج و عمرہ ایپلی کیشن، صحیح حوالہ جات کی ایپلی کیشن اور ورچوئل رئیلیٹی کے تجربات شامل ہیں جو زائرین کو مسجدالحرام اور مسجد نبوی کا ورچوئل دورہ کراتے ہیں۔

کا ورچوئل دورہ کراتے ہیں۔