سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی دشواری نہیں، روحانی

تہران۔ 06دسمبر(اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔سلطنت اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے دورہ تہران کے موقع پران سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو مل کر کر امن واستحکام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ایرانی صدر نے امریکا اور یورپ پر زور دیا …

تہران۔ 06دسمبر(اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔سلطنت اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے دورہ تہران کے موقع پران سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو مل کر کر امن واستحکام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ایرانی صدر نے امریکا اور یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے بجائے ایران کے اصولی مطالبات تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ یمن میں امن نہیں چاہتے بلکہ ان کی توجہ اپنا اسلحہ فروخت کرنے پر مرکوز ہے۔قبل ازیں عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے علاقائی مسائل اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں