سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم سے ملاقات

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم سے ملاقات سعودی حکومت پاکستان میں سی پیک منصوبے میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے،حافظ عبدالکریم اسلام آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان میں سی پیک منصوبے میں کام کرنے میں …

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم سے ملاقات
سعودی حکومت پاکستان میں سی پیک منصوبے میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے،حافظ عبدالکریم

اسلام آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان میں سی پیک منصوبے میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بریفنگ میں سعودی سفیر کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کن سیکٹرز میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ کے تعلقات بہت دوستانہ اور گہرے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کر کہ پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادکہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ مل کر ترقیاتی کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گوادر پورٹ اور سی پیک جیسے منصوبوں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری مواصلات صدیق میمن نے سعودی سفیر کو پاکستان میں جاری مواصلات کے منصوبو ں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری مواصلات نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں ہمارے پاس کام کے بہت سے مواقع ہیں۔ جیسے ریلویز، موٹرویز، ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ اور روڈ انفراسٹرکچر میں بھی انویسٹ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply