سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز ترکیہ کی وزارت صحت کو 20 ایمبولینسز حوالے کردیں

ریاض۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے زلزلے سے متاثرہ ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کی مدد کے لیے ترکیہ کی وزارت صحت کو تمام ضروی آلات سے لیس 20 ایمبولینسز فراہم کردی ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام ترکیہ میں آنے والے …

ریاض۔7اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے زلزلے سے متاثرہ ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کی مدد کے لیے ترکیہ کی وزارت صحت کو تمام ضروی آلات سے لیس 20 ایمبولینسز فراہم کردی ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والی صحت خدمات اور سہولتوں کی بحالی کےلیے شاہ سلمان مرکز کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ترکیہ میں سعودی سفیر فہد ابو النصر، ترکیہ کے نائب وزیر صحت ڈاکٹر شعیب ، ترکیہ کی وزارت صحت میں تعلقات خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلامی اور مرکز کے نمائندے خلف العتیبی کی موجودگی میں ایمبولینسز حوالے کی کی گئی ہیں۔

ترکیہ کے نائب وزیر صحت نے زلزلہ زدگان کی مدد پر سعودی قیادت میں سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی حکومت کی مدد کی بدولت زلزلہ زدگان کے مصائب کم کرنے میں مدد ملے گی۔